منتخب ہو کر حلقہ سے تھانہ کلچر کا خاتمہ،صحت اور تعلیم اولین ترجیح ہو گی-میجر(ر ) عبدالرؤف

0

eea185efb3bf08514cd183febd82fd78ed1af3305bc0f791e2d3522b2e74f452کہوٹہ(راجہ ساجدجنجوعہ    پوٹھوارلنک ڈاٹ کام )منتخب ہو کر حلقہ سے تھانہ کلچر کا خاتمہ،صحت اور تعلیم اولین ترجیح ہو گی۔ان خیالات کا اظہار میجر(ر ) عبدالرؤف امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مواڑہ نے دھیان پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو انشاءاللہ منتخب ہو کر حلقہ کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ہو کر تھانہ کلچر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ اولین ترجیح ہوگی۔عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو عوامی مسائل مل بیٹھ کر حل کرے گی۔حلقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کا ہر دروازہ کھٹکھٹاوں گا۔بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاوں گا۔اس موقع پر امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر5حلقہ جنجورحاجی محمد ظہیر، امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈنمبر 6 حلقہ دھیان پور راجہ ابرار حسین سمیت عبدالرزاق عرف کالا،راجہ محمد اختر،راجہ محمد شبیر، راجہ طارق،راجہ گلتاس،حاجی طارق ،حاجی محمد جاوید،شہزاداسلم،وقاراسلم،مرزامحمد اشفاق اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر معززین علاقہ نے میجر(ر ) عبدالرؤف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

Share.

Comments are closed.

error: