مملکت خداداد کی بنیاد کلمہ طیبہ اور نفاذ اسلام ہے-خالدمبین

0

252225_641552349295566_8945978219976674797_n-343x264گوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) جمعیت علماء اسلام گوجرخان کے رہنما خالدمبین نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مملکت خداداد کی بنیاد کلمہ طیبہ اور نفاذ اسلام ہے اور اسی بنیاد پر چھ لاکھ مسلمانوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور لاکھوں نے گھربارکوچھوڑا مقام حیرت ہے کہ اسی اسلامی جمہوریہ کا وزیر اعظم اور اسی مسلم لیگ کا قائد اس ملک کی ترقی اور مستقبل لبرل ازم میں قرار دیتا ہے حکمرانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کا مستقبل ، اس کی ترقی اور خوشحالی اسلام کے عادلانہ نظام کے نافذ کرنے میں ہے مغربی آقاؤں کی کاسہ لیسی کرنے حکمران اگرہمت رکھتے ہیں تو آئندہ الیکشن لبرل ازم کے نام پر لڑ کر دیکھ لیں انہیں اپنی اوقات معلوم ہوجائے گی عوام بھی مسلم لیگ کے رہنماء کے ان ملحدانہ نظریات کی کھل کر مخالفت کریں اور اپنے قرب وجوارمیں موجود مسلم لیگی رہنماؤں کے توسط سے مرکزی قیادت تک اپنے جذبات پہنچائیں کیا مسلم لیگ بھی قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کوپس پشت ڈال کر نیا پاکستان بنانے کی کوشش تو نہیں کررہی؟

Share.

Comments are closed.

error: