حلقہ کے عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے-کیپٹن(ر)محمد شبیر اختر عباسی

0

shabir Add (1)کہوٹہ(راجہ ساجدجنجوعہ   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام )آزاد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ کیپٹن(ر)محمد شبیر اختر عباسی نے کہا ہے کہ 5دسمبر کو جیت ہماری ہی ہو گی، حلقہ کے عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے ،اہل علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ، کامیاب ہو کر اپنے حلقہ کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے بھر پور اقدامات کرینگے اور حلقہ کیلئے ترقیاتی فنڈز کے حصول کیلئے حکومت وقت کا ہر دروازہ کھکھٹائیں گے،عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔عوامی سروے کے مطابق کیپٹن(ر)شبیر اختر عباسی کی پوزیشن دن بند بہتر ہوتی جارہی ہے ،موضع سلیٹھہ اور کیرل کی اکثریتی آبادی نے کیپٹن(ر)شبیر اختر عباسی اور امیدوار برائے وائس چیئرمین صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جس سے حلقہ کی سیاسی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: